خانپور ڈیم کےریزورٹس میں ڈانس پارٹیأں عوام کا سخت رد عمل

خانپور ڈیم میں ایک ڈانس پارٹی کی ویڈیو

اسلام اباد (ایم اے شام )خانپور ڈیم، جو ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور میں واقع ہے، کے مختلف ریزورٹس میں ڈانس پارٹیز کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان محفلوں کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں غیر اخلاقی سرگرمیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی . یہ کھلے عام بے حیائی کے فروغ کے مترادف ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس پر خاموش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو بھی تاحال کوئی علم نہیں۔
اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کارروائی کر کے اس قسم کی غیر اخلاقی تقاریب پر پابندی عائد کی جائے تاکہ علاقہ سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے روایتی اور اخلاقی اقدار کو بھی برقرار رکھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں