وفاق پولیس کے اہلکاروں کی انعامیہ رقم سرخ فیتے کی نظر


اسلام أباد (ایم اے شام )وفاقی پولیس کے افسران کی طرف سے جشن أزادی اور محرم الحرام کے موقع فرض شناسی سے سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر انسپیکٹر جنرل اف اسلام اباد اور ڈی أئی جی اپریشن جواد طارق کی جانب سے اعلان کردہ انعامیہ دو دو ہزارروپے تاحال پولیس نفری کو ابھی تک ادا نہیں کئے گئے ہیں واضح رہے کہ 14 اگست کے موقع پر ائی جی اسلام اباد علی ناصر رضوی نے سیکورٹی ڈیوٹی سے خوش ہو کر تمام پولیس اہلکاروں کے لیے فی کس دو دو ہزار روپے اور سی سیون سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ اس کے بعد محرم الحرام کے موقع پر ڈی ائی جی اپریشن جواد طارق نے بھی ایسا ہی ایک اعلان بذریعہ وائرلیس کیا كیا تھا اور اس میں بھی سکیورٹی ڈیوٹی سے خوش ہو کر انہوں نے بھی دو دو ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال کسی بھی اہلکار کو انعامیہ رقم نہیں دی گئ ہے اس حوالے ترجمان اسلام أباد پولیس نے موقف میں بتایا کہ أئی جی علی ناصر رضوی کی جانب أرڈر کر دئیے گئے ہیں جبکہ سی سی ون سرٹیفیکٹ دے دئیے گئے ہیں