اشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )تھانہ سمبل اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی بڑی کارروائی, شوہر کو آشنا سے مل کر قتل کرنے والی سفاک ملزمہ(بیوی) سمیت دو ملزمان گرفتار۔
ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کوقتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر مجرمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
ایس پی صدر زون کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Load/Hide Comments