خواتین کو ہراساں کرنے والے خبردار ہو جائیں ۔ورنہ سی سی ڈی
میاں چنوں (کرایئم رپورٹر) جو ہماری بہن بیٹیوں کو چھیڑے گا سزا پائے گا
میاں چنوں میں سی سی ڈی خانیوال نے
خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات /چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔

خانیوال: سی سی ڈی ملتان ریجن ہیلپ لائن /کمپلینٹ سیل کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ مورخہ 27.08.25کو میاں چنوں خانیوال میں ایک نامعلوم شخص نے سکول سے واپس آتی ہوئی ایک لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت/چھیڑ خانی کی جس کی ویڈیو بھی سی سی ڈی ملتان ریجن ہیلپ لائن کو موصول ہوئی ۔
خانیوال: اطلاع موصول ہوتے ہی ریجنل آفیسر سی سی ڈی ملتان نے اس درندہ صفت آدمی کی گرفتاری کا ٹاسک ٹیم سی سی ڈی خانیوال کو دیا۔
خانیوال:سی سی ڈی خانیوال نے متذکرہ بالا شخص کی گرفتاری کی بابت سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس و دیگرخفیہ ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے مورخہ 31.08.25 کو جب اس شخص کو گرفتار کرنا چاہا تو اس نے سرکاری گاڑی اور پولیس ملازمان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیزی سے بھگانے کی کوشش کی جو کہ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی اور شخص مذکور موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔
خانیوال:ملزم مذکور سے انکشاف پر معلوم ہوا کہ وہ اکثر و بیشتر سکول جاتے اور واپس آتے ہوئے لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات/چھیڑ خانی کرتا رہتا تھا۔
خانیوال:ملزم متذکرہ بالا کے ایسے افعال کی وجہ سے علخانیوال:خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور ان کو ہراساں/پریشان کرنے والے اشخاص توبہ تائب ہو جائیں اور شریف /ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، سی سی ڈی کی نظر میں ایسے اشخاص کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہ ہیں ۔ آر اوملتان ریجن