اسلام اباد میں جنسی درندے ازاد خواتین سی سی ڈی کو پکارنے لگی
اسلام آباد( کرائم رپورٹر)، تھانہ ہمک ، جواں سالہ لڑکی سے نازیبہ حرکات سی سی ٹی وی فوٹج سامنے آگی ، مقدمہ درج ہونے پر ملزم نے پولیس کی مبینہ آشیرباد سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ، واقع تھانہ ہمک کی حدود میں 13 اگست 2025 کو پیش آیا جبکہ مقدمہ 21 تاریخ کو درج کیا گیا مدعیہ مقدمہ کے مطابق وہ ایک بیوہ خاتون ہے اور اسکی بیٹی ایس این جی پی ایل میں ملازمت کرتی ہے ملزم نامزد ہونے اور سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود مقدمہ کا تاخیر سے اندراج اور فوری ملزم کی گرفتاری نہ کرنا تھانہ ہمک پولیس کے تفتیشی افسر کی مبینہ ملی بھگت یا نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے جلد ضمانت منسوخ کروا کر قانون کے مطابق ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی ، مدعیہ مقدمہ نے ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب تھانہ ہمک پولیس کے ذمہ داران کیخلاف بھی کارروائی کریں