پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہرطرح سے مدد کر رہی ہے فرح ناز


اسلام آ باد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیراہتمام رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،قائد محمد نوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے شکار متاثرہ گھرانوں کی امداد و بحالی سمیت دیگر دیرینہ عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں جس میں تمام طبقات کوبھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے قومی جذبے کے تحت کام کرناہوگا،اگرعوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برتی گئی تو متاثرین کی زندگیاں مزید مشکل ہوجائیں گی، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سرسگالی سوچ کی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متاثرین کی امداد کیلئے بھرپورخدمات سرانجام دے ۔ا نہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے اور ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،امدادی کارروائیوں میں ریسکیو،پولیس اورپاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کے شانہ بشانہ موجود ہے، مشکل وقت میں انہوں نے عملی اقدامات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے متاثرین کو ریلیف سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،یہ وقت بیانات او ردعوﺅں کا نہیں بلکہ خدمت اور فوری عملی اقدامات کاہے، ہم کم بات اور زیادہ کام کے اصول پر عمل کررہے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف ملے اور یہ سب قائد عوام میاں نوازمیں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور قیادت کانتیجہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں