پانی کے سیلاب کے بعد مہنگائی کا سیلاب بھی تیار

سیلاب کے باعث کھڑی فصلوں کی تباہی کے بپانی اترتے ہی اشیاۓ خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چُھوئیں گی ۔ مرغی ، گوشت ، مچھلی ، گندم ، سبزیاں ، چارہ اور دیگر استعمال کی اشیاء بہت مہنگی ہو جائیں گی۔ اس کی وجہ لوگوں کی بد دیانتی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی ہونگے ۔ ظاہر ہے اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے بہت کچھ تبدیل ہو جائے گا ۔ فصلیں تباہ ہونگی ، کسان سب سے بڑا متاثر طبقہ ہوگا ۔ اجناس ، خوراک کے ذخیرے ضائع ہونے کا الگ سے اثر پڑے گا ۔ چارہ ، ونڈا ، کھل اور خوراک مہنگے ہونے سے پروڈکشن کاسٹ بڑھے گی ۔ جانور ، مرغیاں ، مچھلیاں مرنے سے ، خوراک مہنگی ہونے سے سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن بگڑ جائے گا اور سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوگا ۔

ہم اس وقت سیلاب کے علاقے سے کوسوں دور بیٹھے ہیں اور ابھی سے ، میری نظروں کے سامنے اس سیلاب کی “تپش” محسوس ہونے لگی ہے ۔ رہ گئے سیلاب زدہ علاقے تو وہ تو پھر ایک لمبے عرصے تک تبدیل ہوکر رہ جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں