اسلام اباد ماڈل ٹریفک پولیس کی ایمانداری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )
ماڈل ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شیر علی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
سب انسپکٹر شیر علی کو ڈیوٹی کے دوران ایک موبائل فون فٹ پاتھ پر پڑا ہوا ملا اور سب انسپکٹر شیر علی نے موبائل کے مالک سے رابطہ کی کوشش کی اسی دوران موبائل کے مالک کی اسی نمبر پر کال آئی سب انسپکٹر شیر علی نے ان کو بتایا کہ آپ کا موبائل مجھے فیض آباد کے قریب فیصل ایونیو سے ملا ہے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر شیر علی ہو آپ فیض آباد آ جائے اور اپنا موبائل لے جائے موبائل مالک نے آ کر اپنا موبائل وصول کیا اور سب انسپکٹر شیر علی کا شکریہ ادا کیا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی سے عوام کی خدمت جاری ہے سب انسپکٹر شیر علی نے ایمانداری کی مثال قائم کیں۔۔
Load/Hide Comments