سیاسی تقرر و تبادلے بے جا سختیاں سینئر پولیس افسران تنگ أگئے

اسلام أباد( ایم اے شام )کیپیٹل پولیس کے انسپیکٹر جنرل سید ناصر رضوی کی جانب سے أئے روز سینئر پولیس افسران کیے تقررو تبادلوں اور بعض پولیس افسران کو ایک سے زیادہ شعبوں کے چارج دینے جانے سمیت دیگر معاملات پر کئی سینیر افسران نے کیپیٹل پولیس کو خیر أباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسلامأباد سے دیگر صوبوں میں جانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں کیپٹل پولیس ۔جو پہلے ہی سپیشل ڈیوٹیوں۔روٹ ڈیوٹی۔جلسے جلوس ڈیوٹی کی وجہ سے ٹینشن میں تھے اور 12سے15 گھنٹے ڈیوٹی کرتے تھے۔۔اب رات کی میٹنگوں سے تنگ سینئیر افسران اسلام آباد سے دوسرے صوبوں میں جانے کے لئے پر جوش ہیں۔ایک ایک آفیسر کے پاس 2/3 چارج ہیں۔کوئی نیا آفیسر اسلام آباد میں انے کے لئے تیار نہیں ائی جی اسلام أباد کی غلط پالیسیوں سفارشی تقررو تبادلوں اور بے جا سخت رویہ کی وجہ سے کافی سینئیر افسران اسلام آباد چھوڑنے لگے ہیں اس حوالے سے ترجمان اسلام أباد پولیس نے اپنے موقف میں بتایا کہ تقررو تبادلے انتظامی امور کو درست کرنے اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کییلئے کئے جاتے ہیں تاہم کوئی پولیس افسر اگر کہیں جانا چاہتا ہے تو یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے