اٹک ۔اینٹی کرپشن افیسر کی شہری سے بد سلوکی

اٹک( نامہ نگار) ضلع اٹک میں اینٹی کرپشن افیسر کی کھلی کچہری میں شہری کی تذلیل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سخت غصے میں عوام بھی سراپہ احتجاج بن گئے مذکورہ سرکاری افسر کو فوری طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہر ہی نے جب اینٹی کرپشن افیسر محکمہ جنگلات کہ اہلکاروں پر ایک لکڑی چوری کے بابت بتایا تو بجائے اس کے ایک اینٹی کرپشن افیسر اس شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے بلکہ درخواست دہندہ کو ہی لکڑی چوری سے متعلق ثبوت اکٹھے کرنے کا حکم صادر کر دیا اور جس تحکمانہ انداز میں مذکورہ انٹی کرپشن افیسر شہری سے بات کر رہا ہے اس پر عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے ایک شہری کی کیا سردردی کہ وہ ثبوت اکھٹے کرے کیوں ؟ اگر ثبوت ہی عوام نے آکھٹے کرنا ہے اور رشوت کے متعلق درخواست بھی شہریوں نے دینی ہے تو بتاۓ یہ آفیسر کس کام کے لیے ؟ اگر ایک شہری کسی جرم کی ہلکی سی رہنمائی کر دے تو اس کا صد احسان کہ اس نے کسی اور کے کام میں مدد کی الٹا ثبوت بھی وہ اکھٹے کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں