عطا اللہ کے گانوں سے میری پہچان بنی انڈین گلوکار سونو نگم

اسلام اباد( شوبز رپورٹر) بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی کے بہت شکرگزار ہیں کیونکہ ان کے گانوں سے میری پہچان بنی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات لیجنڈری عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور گانے ’اچھا صِلہ دیا‘ سے کی تھی جو میرے کیریئر کا اہم موڑ تھا۔ انہوں نے عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی سے ہونے والی پہلی گفتگو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میرا کیریئر شروع ہوا تو انہوں نے مجھے کال کی اور کہا کہ مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطااللّٰہ عیسیٰ خیلوی ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے بہت اچھا گایا ہے۔ میں اس وقت صرف 19 سال کا تھا۔

سونو نگم

اپنا تبصرہ بھیجیں