ملک بھر میں 52 ہزار فری انکھوں کے اپریشن ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا



اسلام اباد( ایم اے شام) فلاحی تنظیم ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں مستحق مریضوں کے 52 ہزار اپریشن مفت کیے گئے جبکہ انہیں چشمے اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین سردار اقبال ڈوگر اور ائی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر نے اسلام اباد ٹوڈے کے ایڈیٹر ایم اے شام کو بتایا کہ فلاحی تنظیم ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سندھ پنجاب کے دیہی علاقوں چترال گلگل بلتستان کے دیہی علاقوں میں 3500 سے زائد فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر اب تک 4 لاکھ سے زائد مستحق مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 52 ہزار سے زائد انکھوں کے اپریشن مفت کیے گئے انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملک کے زیادہ تر دیہی علاقوں میں فری ائی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں یہاں پر مستحق مریضوں کو نہ صرف اپریشن کیے جاتے ہیں بلکہ انہیں فری ادویات اور چشمے بھی فراہم کیے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہماری فلاحی تنظیم مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے شاہ یکا دیپال پور اوکاڑا میں نہ صرف سلائی کڑھائی کے سینٹر کھول رکھے ہیں بلکہ تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول کالجز میں فری تعلیم بھی دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سلائی کڑائی سینٹر کھولنے کا مقصد بے روزگار خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے