لاہور ۔جناح ہسپتال زچہ بچہ سینٹر ڈیلیوری اور اپریشن کے نام پر بازار سے دوائیاں منگوانے کا انکشاف 

جناح ہسپتال لاہور فائل فوٹو

لاہور( ایم اے شام) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیکریٹریٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جناح ہسپتال زچہ بچہ سینٹر میں دوران ڈیلیوری اپریشن کے نام پر اج بھی دوائیاں بازار سے منگوانے کر پیسے کمانے کا دھندہ زور و شور سے جاری ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق زچہ بچہ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر ہسپتال میں داخل مریضہ کو ما سوائے پیناڈول اور سرنجوں کی سہولت کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیتے ہسپتال میں داخل ہر مریضہ سے پانچ سے لے کر 10 ہزار تک اپریشن اور ڈلیوری کے نام پر ادویات منگوائی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق وہی ادویات ڈاکٹر اور دیگر عملہ ملی بھگت سے میڈیکل سٹور مافیا کو واپس کر کے ان سے نقد پیسے وصول کر رہے ہیں اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مذکورہ ہسپتال میں 150 تک روزانہ ڈیلیوری اور اپریشن ہو رہے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق یومیہ 10 لاکھ روپے کی ادویات پرائیویٹ میڈیکل سٹور وں سے مریضوں کے لواحقین سے منگوائی جا رہی ہیں جبکہ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ کسی بھی ڈاکٹر کو باہر سے کسی بھی قسم کی ادویات منگوانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ مریم نواز نے اس حوالے سے ایک بھاری بھرکم بجٹ محکمہ صحت کے لیے مختص کر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں