تاجوال گاؤں۔ مرکزی مسلم لیگ کا ایک روزہ میڈیکل کیمپ

(ایبٹ اباد گلیات( سردار ظہیر سے
گاؤں تاجوال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ تاجوال کی عوام کے لیے ایک خوش ائند عمل تھا ۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے گاؤں تاجوال کے عوام کی بہتر صحت کے لیے وقت نکالا ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گاؤں تاجوال کے وی سی ون چیئرمین ملک ظروف نے روزنامہ مرکز سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گاؤں تاجوال کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار ذوالفقار نے میڈیکل ٹیم کی دلی دلچسپی کو سہراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا. ہوتے ہیں اور اج کے میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں نے یہ ثابت کیا کہ وہ واقعہ میں ہی مریضوں کے مسیحا ہیں جنہوں نے 300 کے قریب مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت طبی ادوایات مہیا کیں ۔ اس موقہ پر مزدور یونین تجوال کے چیئرمین سردار حفیظ خصوصی طور پر موجود رہے اور کہا کہ انسانیت کی فلاح کے لیے بہت کم سیاسی پارٹیاں سامنے اتی ہیں اور ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کہ اس فری میڈیکل کیمپ کے لیے ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں