یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کیپیٹل پولیس حرکت میں اگئی

‏اسلام اباد کرائم (رپورٹر )اسلام اباد  پولیس کی Crime Investigation Agency (CIA) کا سیکٹر I-8 میں یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے لیے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو میں چھاپہ

‏CIA نے ریڈ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے لیے گئے ایڈریس پر ریڈ کیا

‏تاہم گاڑی کا مالک محمد وقار بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا

‏پولیس کو محمد وقار (جس کے نام پر مزکورہ گاڑی رجسٹرڈ ہے) کے والد و بھائی نے بتایا کہ وقار نے یہ وائٹ کلر کی Honda Civic سنہ 2021 میں خیابان سرسید کے رہائشی شخص (جوکہ بلیو سوٹ میں لڑکی کو حراس کرنے والی ویڈیو میں دکھ رہا) کو فروخت کر دی تھی لیکن اس کے نام محمکہ ایکسائز و ٹیکسیشن سے ٹرانسفر نہ کروا سکا

‏واضع رہے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل کی جس پر اس نے الزام لگایا کہ وہ اسے 5000 کا نوٹ دکھا کر برائی لیے راغب کررہا تھا

‏لیکن وہ شخص لڑکی کے ویڈیو بنانے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا

‏ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر تنقید کی اور ⁦‪Islamabad Police‬⁩ سے اسے گرفتار کرنے کی استدعا کی

‏اس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے CIA کو حکم دیا کہ گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں