چیف ٹریفک أفیسر پری گل ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام اباد (کرائم رپورٹر)
چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
ایس پی ٹریفک ماجد اقبال اور افسران نے نئی تعینات ہونے والی سی ٹی او کا استقبال کیا۔
چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر کی ایس پی ٹریفک، آفس سٹاف اور زونل ڈی ایس پیز سے میٹنگ۔
ٹریفک پولیس کی کارکردگی، کام کے طریقہ کار کے متعلق بریفنگ لی۔
وفاقی دارالحکومت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رش والے پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے۔ سی ٹی او
رش کو منظم انداز میں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
شہریوں کے تعاون سے ٹریفک قوانین کے متعلق مہم جاری رکھی جائیں۔ سی ٹی او
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی پارکنگ پر آپریشن کیے جائیں۔ سی ٹی او
شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات اور رش کو کم کرنے کے اقدامات لیے جائیں۔ پری گل ترین
ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو اگاہی فراہم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ چیف ٹریفک آفیسر
ون وہیلرز، ہلر بازی اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔ سی ٹی او۔
شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ چیف ٹریفک آفیسر پری گل ترین