گجرانوالہ اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ لینڈ ریکارڈ راشی اہلکار گرفتار

گوجرانوالا (نامہ نگار) اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل صدر کے سروس سنٹر آفیشلز نصیر احمد کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ملک اصغر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل صدر کے سروس سنٹر آفیشلز نصیر احمد کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ نصیر احمد نے انتقال کی تصدیق کرنے کے لیے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں