وفاقی وزیر احسن اقبال کا مقامی رہنما ساجد عباسی کو فون خیریت دریافت کی

چئیرمین مارکیٹ کمیٹی (آئی س ٹی اور مقامی راہنما ساجد عباسی کواحسن اقبال مسلم لیگ ن سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے فون کرکے ایم ساجد عباسی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی اورکہاکہ آپ مشکل وقت کے ساتھی ہیں آپ پارٹی کیلئے بہت بے لوث خدمات ہیں پارٹی ان خدمات فدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میں آپ کے پاس تیمارداری کیلئے ہسپتال آناچاہتاتھا لیکن دورہ چین اور اس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ اور دیگرپارٹی اور اپنی وزارت کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکا۔ ساجد عباسی نے بھی احسن اقبال کاشکریہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئیے اتناہی کافی ہے کہ پارٹی نے میری خدمات کو یاد رکھامیں اپنے قائدین کا شکر گزار ہوں کہ اس مشکل وقت میں بھی پارٹی نے مجھے یاد رکھا۔ آپ بھی پارٹی کے وفادار ساتھی ہیں جیلیں کاٹیں اور قائد محمد نواز شریف نے بطور سیکرٹری جنرل جو ذمہ داری سونپی تھی اس ڈیوٹی کو مشکل ترین حالات کے باوجود بخوبی نبھارہے ہیں اور قائدنواز شریف کے سپاہی کی حیثیت سے جوانمردی کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے حوصلے اورصبر سے برداشت کیا۔ قائدین سمیت پوری پارٹی کو احسن اقبال آپ پر فخرہے اور قائد میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آپ جیسے مخلص،وفادار اور محنتی شخصیت کو اس عہدےکیلئے منتخب کیا،پارٹی عہدے اور اپنی وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ میں جانفشانی سے محنت کررہے ہیں۔پارٹی قائدین اور چائینہ بھی آپ کے کام سے مطمئن اورہرمقام پر سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ بھی قائد محمد نواز شریف کی دی گئی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔مجھے بہت خوشی اور فخربھی ہے کہ مجھ ادنی’ سے کارکن کو اتنی عزت دی اور تکلیف کی گھڑی میں یادرکھا میرے لئیے یہ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔