عدالتوں میں انصاف کی رمق مجود ہے سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کے لیے خوشی کا دن ہے بہت عرصہ بعد عدالتوں سے ہمیں ایک اچھی خبر ملی ہے پوری قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ ابھی بھی ہماری عدالتوں میں انصاف کی رمک موجود ہے ہمت ہے انصاف دینے کی حق بات کرنے کی آج جو عمران خان نو مئی کے کیسز میں ضمانتیں ہوئی ہیں یہ آخری کیس تھے جن میں ضمانت ہونا باقی تھی اب صرف ایک کیس القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا باقی رہ گیا ہے اس حوالے سے پانچ ماہ سے ہماری درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ مقدمہ بھی جلد سنا جائے گا نو مئی کا بیانیہ آج کھل کر قوم کے سامنے آگیا ہے یہ کیا بیانیہ ہے کہ سازش ہوئی اس سازش کے نتیجے میں نو مئی کو خطے میں کوئی حملہ ہوا ہے ایک پی ٹی آئی کے خلاف یہ بیانیہ بُنا گیا اس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کو بحیثیت جماعت منہدم کرنے کی کوشش کی گئی ناکام کوشش کی گئی پی ٹی آئی پہلے کہیں زیادہ عوام میں مقبول ہے پی ٹی آئی اور عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جبر کے خلاف کھڑے رہ سکتے ہیں عمران خان چٹان کی طرح جیل میں بیٹھے ہیں پورا نظام ان کے وجود سے خوفزدہ ہے آج جو فیصلہ ہوا جو گواہی عدالت میں پیش کی گئی یہ وہی گواہی ہے جو ہر مقدمہ میں پیش کی جاتی ہے دو پولیس اہلکار ایک کہتا ہے میں چکری میں خان صاحب کے پاس کسی طرح چلا گیا اور میں نے ان کو سازش بنتے دیکھا دوسرا کہتا ہے میں زمان پارک سلمانی ٹوپی پہن کر پھلانگتا ہوا دیواریں چیرتے ہوئے خان صاحب کے کمرے میں گھس گیا اور وہاں سنا کہ وہ سازش بُن رہا ہے یہ مزاقہ خیز شہادت ہے اس کو شہادت کہنا بھی شہادت کی توہین ہے ہمارے ایک سرگودھا انسداد دہشت گردی کے جج محمد عباس پہلے ہی اس گواہی کو رد کر چکے تھے ان کے گھر گولیاں برسائی گئیں ان کو ہراساں کیا گیا انہیں تبدیل کر دیا گیا اس کے بعد جو جج صاحبان آئے انہوں نے اسی مسترد شدہ گواہی شہادت کی بنیاد پر دس دس سال سزائیں دیں خان صاحب کو ضمانت سے محروم رکھا گیا آج اس تمام کہانی کا ڈراپ سین تھا آج عدالت کے سامنے ثابت ہوا کہ خان صاحب کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا ٹرائل چلے گی ہم بھر پور مقابلہ کریں گے کہ ان دونوں پولیس اہلکاروں کی گواہوں کی کیا گواہی ہے کیا شہادت ہے اس کی کیا وُقت ہے یہ بات قوم کے سامنے آ چکی ہے ہم مزید اس میں گہرائی پیدا کریں گے نکھار پیدا کریں گے اس جھوٹ کو ثابت کریں گے قوم کو مبارک ہو کہ اس ملک میں ہم ابھی بھی اگر ہم کوشش کریں ہم حق لیں گے آج کا یہی پیغام ہے کہ کھڑے رہو جدوجہد کرو اکھٹے رہو اپنی آواز بلند کرو منعظم رہو تاریکی قوتیں ہم سے نہیں جیت سکتیں ﷲ کا وعدہ ہے یہ تاریخ کا ہم سے وعدہ ہے انصاف کا بول بالا ہو گا اج خوشی کا دن ہے کوئی آخری دن نہیں ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم اس جھوٹے بیانیہ کو تار تار کرتے رہیں گے ہم جمہوریت کو بحال کریں گے اس ملک میں بطور صحافی آپ کے حقوق بحال کریں گے اپ خوف کے سائے تلے صحافت نہیں کریں گے ہماری عدالتیں آزاد ہوں گی ہمارے نوجوان ازاد ہوں گے جن کی چادر چار دیوری حرمت کو پامال کیا جائے گا جن کے گھروں کو توڑا جاتا ہے یہ سب رک جائے گا انشاء ﷲ اس ملک کے مزدور فلاح پائیں گے وہ نوکریاں پائیں گے ان کے بچے سکول جا سکیں گے ان کو تعلیم ملے گی کسانوں کو فصلوں کی معقول اجرت ملے گی ہم اس جانب چل رہے ہیں آج کا دن اہم سنگ میل ہے ہمارے سامنے راستہ پڑا ہے منزل ہمارے سامنے ہے لیکن ہم ابھی منزل تک نہیں پہنچے تو پوری قوم کو آیک مرتبہ پھر خوش خبری دیتا ہوں کہ فتح ہمارے سامنے کھڑی ہے ہمیں متحد رہنا ہے آگے بڑھتے جانا ہے کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس ملک کو فلاح کی طرف نہ لے کر جائیں اس ملک میں شرافت کی فراوانی نہ ہو اس مُلک میں نوکریوں کی فروانی نہ ہو اس مُلک میں اناج کی فروانی نہ ہو ۔