خراب نتائج دینے والے سرکاری ٹیچروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ

لاہور خصوصی رپورٹر )
نہم میں خراب نتائج دینےوالےسکول واساتذہ کی فہرستیں تیارکرنےکاحکم دیدیا گیا،سکول ایجوکیشن کی ٹیم پہلی بار خراب نتائج دینے والوں کی فہرستیں تیار کرے گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا،اربوں خرچ کرنے کے باوجود زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائیگا۔
وزیر تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی بھی فہرست تیار کی جارہی ہے،اچھے نتائج پر اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
Load/Hide Comments