لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مری ایکسپریس وے عارضی بند

مری ن(امہ نگار)مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ متاثر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر آدھی سڑک پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے متاثر ہوئی ہے۔

ڈی سی مری کے مطابق ایکسپریس وے کا مزید حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے، لہٰذا سڑک کے متاثرہ حصے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ مری اسلام آباد ایکسپریس وے جلد ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں