ظلم کی انتہا تین افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو جلا دیا گیا

حافظ اباد (کرائم رپورٹر) حافظ آباد کے علاقے اسد اللہ پورکےقریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے سوزوکی گاڑی پرفائرنگ سےگاڑی
میں سوار3افراد کو قتل کرنے کے بعد
نامعلوم قاتلوں نے گاڑی پر پیٹرول پھینک کرآگ لگادی اور فرار ہو گئے ،جس سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں،
جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین ۔
محمد عثمان اور پولیس کانسٹیبل رائے شہزاد شامل ہیں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہاہے ونیکے تارڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں