کیپیٹل پولیس نے ون ویلر گرفتار کر لیے


اسلام آباد( کرائم رپورٹر)  ہائی وے پر موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے ، پولیس اہلکاروں کے سامنے آ کر نظروں سے اوجھل ہونے والے ، کبھی بھی نہ پکڑ میں آنے والے ، موت کے سوداگر ، ریس میں جوئے لگانے والے یہ ون ویلر بالآخر ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے دھر لیے ۔
متعدد الٹر ، ہائی وے پر پوں پوں ، ٹھر ٹھر کرنے والے موٹر سائیکل بھی ضبط ، آپ کال سن رہے ہوتے اور اچانک پاس سے بڑاں بڑاں کرتا ہوا الٹر موٹر سائیکل آپ کے پاس سے بھی ضرور گزرا ہو گا جس کو آپ دل میں گالیاں دیتے ہیں اور چند سیکنڈ میں وہ آپکی نظروں سے اوجھل ہونے والا یہ شاہکار عامر حیات نے قابو کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں