راولپنڈی میں حساس ادارے کی کانسٹیبل کو بھائی نے قتل کر دیا
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی کے علاقے حبیب لین، اڈیالہ روڈ پرایک ہولناک واردات پیش آئی۔ تھانہ صدر بیرونی کی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنی بہن انجم زہرہ، جو انٹیلی جنس بیورو (IB) میں کانسٹیبل تھیں، کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم علی نے اپنی بہن کو گلے پر چھری چلا کر ہلاک کیا اور اس کے بعد اپنے تین ماہ کے بھانجے سالار حمزہ پر بھی حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ انجم زہرہ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ننھے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جائے واردات سے گرفتار کر لیا اور قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی قبضے میں لے لی۔
حیران کن طور پر، دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آج صبح اسلام آباد کے علاقے ترامڑی، تھانہ چک شہزاد کی حدود میں بھی اپنے والد محمود حسین (ریٹائرڈ انسپکٹر IB) اور دوسری بہن شبنم زہرہ کو قتل کیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی ٹیمیں اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہیں

بہت خوب
شکریہ